اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن سےموصولہ رپورٹ کے مطابق فوج اور عوامی کمیٹیوں نے جنوبی صوبے ابین کے شہر زنجبار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عدن شہر کی طرف پیشقدمی شروع کردی ہے۔ خبری ذرائع نے کہا ہے کہ صوبہ شبوہ کے شہر بیجان میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی مفرور صدر منصور ہادی کے حامیوں کے ساتھ جھڑپ میں انچاس افراد مارے گئے ہیں۔ جبکہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے بدستور جاری ہیں۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اتوار کے روز صنعا میں دیلمی فوجی اڈے اور اسی طرح مشرقی یمن میں الصمع اور ارحب فوجی اڈوں پر بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح یمن کی بنیادی تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے دوران بڑی تعددا میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲